ملک آج 75واں جشن یوم آزادی منارہاہے۔پوراملک حب الوطنی کے جذبے سے لبریزہے۔ملک بھر میں الگ الگ جگہوں پرجشن یوم آزادی منایاجارہاہے۔عالمی وبا کوروناکے سائے میں ملک کوروناکے گائیڈ لائن پرعمل کرتے ہوئے جشن آزادی تقریب کا انعقاد کیاجارہاہے۔پورے ملک میں مختلف جگہوں پراسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، وزارت دفاتر، ریاستی سرکاروں، جوانوں اورعام عوام کے ذریعے کئی پروگراموں کا انعقاد کیاگیاہے۔ملک کے 75ویں جشن یوم آزادی کے موقع پروزیراعظم نریندرمودی آج صبح لال قلعہ سے پرچم کشائی کے ساتھ قوم کوخطاب کریں گے۔
آج صبح سات بجکر پانچ منٹ پرپی ایم مودی اورصدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند مہاتماگاندی سمادھی پر پھول چڑھائیں۔7بج کر10منٹ پرپی ایم مودی راج گھاٹ سے لال قلعے کے لئے روانہ ہوں گے۔7بجکر 20منٹ پرگارڈ آف آنرہوگا۔پی ایم مودی ساڑھے ساتھ بجے لال قلعہ پرپرچم کشائی کریں گے۔قومی ترانہ کے بعد وزیراعظم نریندرمودی کا قوم سے خطاب ہوگا۔