ٹی ٹونٹی سیریز: بھونیشورکمارکو مین آف دی میچ اورکپتان کوہلی کومین آف دی سیریز ایوارڈ

PHOTO@BCCI

ہندوستان نے انگلینڈ کوپانچ میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں 36رن سے ہرا دیاہے۔اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے 3-2سے سیریز اپنے نام کرلیا۔احمد آباد کے نریندرمودی کرکٹ اسٹیڈیم میں سنیچر کو کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کو225رنوں کو بڑا ہدف دیاتھا۔ جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 8وکٹ گنواکر محض 188رن ہی بناپائی۔
احمدآبادمیں کھیلے گئے اس میچ میں 4اوور میں 15رن دے کر 2وکٹ لینے والے تیزگیندبازبھونیشورکمارکو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔وہیں سیریز میں تین نصف سنچریاں بنانے والے کپتان وراٹ کوہلی کو مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازے گئے۔

ٹی -ٹونٹی سیریز: ہندوستان نے انگلینڈ کو36رن سے ہرایا، سیریز پرقبضہ

ہندوستان اور انگلینڈ کے بیچ احمدآبادکے نریندرمودی کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ میچوں کی ٹی-ٹونٹی سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ کھیلا گیا۔پانچویں ٹی ٹونٹی میں ہندوستان کے بلے بازوں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20اوورز میں 2وکٹ پر 224رن بنائے۔ہدف کا پیچھا کرنے اتر انگلینڈ کی ٹیم نے 20میں 8وکٹ گنواکر محض 188رن بناسکی۔فیصلہ کن مقابلے میں ہندوستان نے میچ 36رن سے جیت لیاہے۔اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے ٹی ٹونٹی سیریز پر3-2سے قبضہ کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.