
نئی دہلی: کوروناوائرس کا قہر ملک کے دارالحکومت دہلی میں بھی مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ہفتہ کو محکمہ صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 591 نئے معاملے سامنے آئے۔دہلی میں کوروناوائرس کے معاملے بڑھ کر 12ہزٓر910 تک پہنچ گئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 370 مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ دہلی میں اب تک کل 6ہزار267 مریض ٹھیک ہو کر گھر جا چکے ہیں۔