پچھلے 24 گھنٹے میں کوروناکے 8ہزار909 نئے معاملے ، 217 ہلاکتیں

corona

نئی دہلی:ہندوستان میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ آج کوویڈ ۔19 متاثرہ افراد کی کل تعداد 2 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، ہندوستان میں کورونا وائرس مریضوں کی کل تعداد 2لاکھ7ہزار615ہوگئی ہے ۔جبکہ اس وائرس سے اب تک 5ہزار815 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں ، پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 8ہزار909 نئے معاملے رپورٹ آئے ہیں اور 217 لوگوں کی جان گئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔بتادیں کہ ملک میں اب تک 1،00،303 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.