حیدرآباد گینگ ریپ قتل معاملہ:ملزمین کوعدالتی حراست میں بھیجا گیا،لوگوں کا پھوٹاغصہ

hyd

نئی دہلی:حیدرآباد میں ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ گینگ ریپ، قتل اور جلا دینے کے دل دہلا دینے والے معاملے نے پورے ملک کوجھنجھورکررکھ دیاہے۔حیدرآباد میں ڈاکٹر کے ساتھ گینگ ریپ اور قتل کے واقعہ کو لے کر لوگوں میں غصہ ہے۔حیدرآباد میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اس تھانے کے باہر مظاہرہ کیا جہاں ملزمان کو بند کیا گیا تھا۔

واقعہ کی خوفناک بربریت دیکھ کر لوگوں کا غصہ ابل پڑا۔ حیدرآباد کے شادنگر تھانے میں چاروں ملزمان کو پولیس نے رکھا اسے ہفتہ کو احتجاج کررہے لوگوں نے گھیر لیا اورچپل پھینکے۔ پولیس نے بھیڑ پر قابو پانے کے لئے لاٹھی چارج بھی کیا۔ اس کے بعد بھی لوگ تھانے کے آس پاس سے ہٹنے کا نام نہیں لے رہے۔ پولیس نے ملزمان اور تھانے کی حفاظت کے لئے اضافی فورس تعینات کیا۔

hyd-protest
پولیس نے ملزمان کو بھیڑ کے غصے سے بچانے کے لئے تھانے کو لاک کردیا۔ لوگ یہاں جمعہ کی صبح سے ہی احتجاجی مظاہرہ کئے اور اورملزموں کےبغیر تحقیقات کے ہی موت کی سزا دینے کا مطالبہ کئے۔ تھانے کے سامنے خواتین اور طالبات کے گروپ بھی جمع ہو گئے ہیں اور “we want justice” کے نعرے لگا ئے۔
بہرکیف26 سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلا دینے کی واردات کے چار ملزمین کو 14 دنوں کے لئے مجسٹریٹ نے ریمانڈ میں دے دیا ۔

 

پڑھیں: حیدرآباد آبروریزی اور قتل معاملہ: ملزمین کو 14 دنوں کی ریمانڈ پر بھیجا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.