حیدرآباد آبروریزی اور قتل معاملہ: ملزمین کو 14 دنوں کی ریمانڈ پر بھیجا گیا

demo-pic

تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد میں ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ گینگ ریپ، قتل اور جلا دینے کے دل دہلا دینے والے معاملے نے پورے ملک کوجھنجھورکررکھ دیاہے۔اس معاملے میں پولس نے چارملزمین کی گرفتارکیاہے۔26 سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلا دینے کی واردات کے چار ملزمین کو 14 دنوں کے لئے مجسٹریٹ نے ریمانڈ میں دے دیا ۔ پولیس اسٹیشن میں ہی اس معاملہ کی سماعت منڈل ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے کی ، کیونکہ ملزمین کو جج کی عدم دستیابی اور پولیس اسٹیشن کے باہر کشیدہ صورتحال کے سبب محبوب نگر کے فاسٹ ٹریک کورٹ میں پیش نہیں کیاجاسکا۔بعد ازاں منڈل ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے ان تمام ملزمین کو ریمانڈ میں بھیج دیا ۔بہرکیف حیدرآباد میں ڈاکٹر کی گینگ ریپ کے بعد قتل کے واقعہ نے لوگوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیاہے۔خواتین اور عوامی تنظیموں نے اس واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *