
پٹنہ (آئی این ایس انڈیا) پٹنہ جنکشن میں تعینات اسٹیشن ماسٹر اتل لال نے اپنی بیوی تولیکا پرساد کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ اس کے بعد اس نے بھی خود کشی کرلی۔ جب شوہر نے یہ سفاکی انجام دی، تو اس وقت بچے دوسرے کمرے میں سو رہے تھے۔، خیال رہے کہ خاتون کرونا پازیٹو تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ واقعے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔اتوار کی دیر شب اسٹیشن ماسٹر نے یہ جرم انجام دیا ہے،پیر کے روز معاملہ سامنے آنے پر علاقہ مکیں دنگ رہ گئے۔ لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی، جس پر پترکار نگر پولیس نے معاملہ کی تفتیش شروع کردی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول خاتون نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی،جبکہ اس کا شوہر ریلوے میں ملاز م تھا۔خیال رہے کہ توار کے روز کورونا سے بہار میں 118 افراد لقمہ اجل ہوگئے، پٹنہ میں 27 کی موت ہوئی،جبکہ بہار کے دوسرے اضلاع میں 91 افراد کی موت ہوئی۔ پٹنہ میں علاج کے دوران 3 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، تاہم محکمہ صحت نے علاج کے دوران متاثرہ 68 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ مگدھ، سارن اور بھوجپور میں، 45 افراد کی موت کورونا سے ہوئی۔ اس کے علاوہ نالندہ کے دو مریض اور ارول کے ایک مریض کی پٹنہ میں موت ہوگئی۔