
نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیرمملکت برائے امورداخلہ جے کشن ریڈی نے بتایاہے کہ دہلی پولیس نے بتایا ہے کہ فسادات کے سلسلے میں 755 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، جن میں سے 62 واقعات کی تفتیش کرائم برانچ کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کررہی ہے۔فسادات کے پیچھے ہونے والی مجرمانہ سازش کا سراغ لگانے کے لیے اسپیشل برانچ کے ذریعہ ایک معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اورباقی 692 معاملات کی چھان بین شمال مشرقی ڈسٹرکٹ پولیس کے ذریعہ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ فسادات کے سلسلے میں مجموعی طور پر 1829 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 353 مقدمات میں عدالت میں چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پچھلے سال 24 فروری کوایک فرقہ کونشانہ بنایاگیاتھااوراس کے بہانے سی اے اے تحریک کوبدنام کیاگیاہے۔اس سلسلے میں عدالت نے کئی مسلم نوجوانوں کوناکافی ثبوت کی وجہ سے ضمانت بھی دی ہے۔ان فسادات میں کم از کم 53 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کچھ اسکولوں سمیت املاک کو بھی نقصان پہنچا۔