ایودھیافیصلہ سے پہلے سبھی ریاستوں کومحتاط رہنے کی ہدایت

babri-masjid-AT

نئی دہلی:ایودھیامعاملے پرسپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے نہ صرف اترپردیش بلکہ ملک بھرمیں سیکوریٹی ایجنسیاں الرٹ ہوگئی ہیں۔رام مندر اورمسجد معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مدنظرحکومت نے سبھی ریاستوں کواحتیاط برتنے اورامن وقانون پرسخت نظررکھنے کی ہدایت دی ہے۔اترپردیش میں احتیاط کے طورپر مرکزی پولس فورسز کے تقریباً 4ہزارجوانوں کوبھیجاگیاہے۔وہیں انڈین ریلوے بھی اس فیصلے سے پہلے حفاظتی انتظامات کوپختہ کرنے میں لگ گیاہے۔اس کیلئے پولس کی جانب سے سبھی زون کوسات پیج کی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں آرپی ایف کے سبھی جوانوں کی چھٹی رد کردی گئی ہیں اورٹرینوں میں تحفظ کیلئے اضافی فورس کی تعیناتی کی جارہی ہے۔بتادیں کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت والی بنچ نے ایودھیامعاملے کی سماعت گذشتہ 16اکتوبر کوپوری کرلی تھی اوراپنافیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ چیف جسٹس گگوئی کی ریٹائرمنٹ سے پہلے 17نومبرکوبینچ اس معاملے میں اپنا فیصلہ سناسکتی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:  ایودھیامعاملہ:فساد قابومیں کرنے کیلئے پولس اہلکاروں کا ماک ڈرل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *