گجرات فسادات: ذکیہ جعفری کی درخواست پر سپریم کورٹ نے دوہفتے کے لیے ملتوی کی سماعت

zakia

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے گجرات فسادات کے معاملے میں ریاست کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کی طرف سے کلین چٹ دیئے جانے خلاف مرحوم رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی اہلیہ ذکیہ جعفری کی درخواست پر سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی ہے۔ایک فریق کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آخری سماعت میں ذکیہ جعفری کے وکیل اپرنا بھٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں معاملہ متنازعہ ہے، لہٰذا اسے فی الحال موخر کیا جانا چاہئے۔سپریم کورٹ کی بنچ نے کہا کہ اس پر سماعت کئی بار ملتوی ہوچکی ہے، یہ جو بھی ہے ہمیں اس پر کسی نہ کسی دن سماعت کرنی ہے۔۔ ایک تاریخ لیجئے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سب لوگ موجود ہوں۔ وکیل نے اس سے قبل عدالت عظمیٰ کو بتایا تھا کہ درخواست پر 27 فروری 2002 سے مئی 2002 تک مبینہ طور پر بڑی سازش سے متعلق نوٹس جاری کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ گودھرا میں سابرمتی ایکسپریس کے کوچ میں آگ لگانے جانے میں 59 افراد کے ہلاک ہونے کے واقعہ سے ایک دن بعد 28فروری 2002کو گلبرگ سوسائٹی میں 68لوگ مارے گئے تھے، مارے گئے لوگوں میں احسان جعفری بھی شامل تھے۔ اس واقعے کے تقریباً10 سال بعد 8 فروری 2012 کو ایس آئی ٹی نے مودی اور دیگر 63لوگوں کو کلین چٹ دیتے ہوئے ایک ’کلوزر رپورٹ‘ داخل کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.