
نئی دہلی:جموں وکشمیر کے سوپور میں پیرکو دہشت گردوں نے گرینیڈ سے حملہ کیا۔بتاجارہاہے کہ بارامولہ کے سوپورعلاقے میں پیرکو بس اسٹینڈ پرگرینیڈ سے کیاگیاہے۔نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، اس گرینیڈ حملے میں میں خاتون سمیت چھ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔جس کے بعد سیکوریٹی اہلکاروں نے علاقے کی گھیرابندی کرکے تلاشی مہم چلارہی ہے۔اس حادثہ پرکشمیر پولس زون کے آفیسر نے کہاکہ سوپورمیں دہشت گردوں نے عام لوگوں پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔چھ لوگ اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔فی الحال شروعاتی جانچ کی جارہی ہے۔
#UPDATE Kashmir Zone Police: Terrorists lobbed a grenade on civilians at bus stand in Sopore. Six civilians sustained injuries. Information is preliminary in nature. https://t.co/XMFrLYJVsE
— ANI (@ANI) October 28, 2019