مہاراشٹر:گورنرکوشیاری نے این سی پی کوملنے کیلئے بلایا

NCP

نئی دہلی: مہاراشٹرمیں حکومت سازی کولیکر سیاسی گھمسان جاری ہے۔یعنی حکومت بنانے کولیکر تعطل برقرارہے۔اس بیچ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) کوملنے کیلئے راج بھون بلایاہے۔این سی پی لیڈراجیت پوار نے پیرکویہ جانکاری دی۔پوارنے کہا کہ ”رات ساڑھے آٹھ بجے گورنرکوشیاری نے ہمیں فون کیا اورملنے کیلئے بلایا۔چھگن بھوجبل، جینت پاٹل اوردیگرلیڈروں کے ساتھ میں ان سے ملنے جارہاہوں“۔ ملاقات کے پیچھے کیا رازہے اس بارے میں پوچھے جانے پرانہوں نے کہاکہ اس بارے میں ہمیں کوئی جانکاری نہیں ہے کہ انہوں نے ہمیں کیوں بلایا۔گورنرایک اہم شخص ہیں اوراس لئے ہم ان سے ملنے جارہے ہیں۔
قابل ذکرہے کہ شیوسینا نے پیرکو مہاراشٹرمیں سرکاربنانے کولیکردعویٰ پیش کرنے کیلئے اورتین دن کا وقت مانگا،جسے گورنربھگت سنگھ کوشیاری نے انکارکردیا۔اسلئے سیاسی قیاس آرائی ہے کہ ہوسکتاہے کہ گورنرنے این سی پی کوحکومت سازی کیلئے مدعوکیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *