نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)مرکزی حکومت نے کورونا انفیکشن پر تمام ریاستوں اور عوام کو متنبہ کیا ہے۔ مرکز نے منگل کے روز کہاہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی صورتحال خراب سے خراب ہوتی جارہی ہے اور خاص طور پر کچھ ریاستوں کے لیے یہ انتہائی تشویش کا باعث ہے۔حکومت نے کہا کہ پورا ملک خطرہ میں ہے، لہٰذاکسی کوبھی غفلت برتنا نہیں چاہیے۔اس نے ان ریاستوں میں انتخابی ریلی پرکچھ نہیں کہاجہاں مرکزی حکومت کی ریلیوں میں غیرمحتاط ہجوم جمع ہورہاہے۔حکومت نے بتایا ہے کہ کویڈ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 اضلاع میں سے آٹھ مہاراشٹر کے ہیں اور دہلی بھی ایک ضلع اس فہرست میں شامل ہیں۔ابھی جن ریاستوں میں الیکشن ہیں وہاں سے ایسی رپورٹیں نہیں آرہی ہیں۔