
نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا):کل ہند اقلیتی محاذ کے قومی صدر ایس ایم آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے 8 جون سے مذہبی مقامات کے ساتھ ساتھ شاپنگ مال کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن ہمارے محاذ کو اس پر اعتراض ہے۔ لوگوں کی صحت اور زندگی کے لیے شاپنگ مال کھولنے کے حکومتی فیصلے کو واپس لیا جانا چاہیے۔ اس سے ملک میں بہت خراب صورتحال پیدا ہوگی، جس سے کورونا کو روکنا بہت مشکل ہوگا۔ اور ہمارا ملک کورونا کے معاملے میں دوسرے ممالک کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ اگر شاپنگ مال کھول دیا جاتاہے توامریکہ جیسا ملک اس سے شکست کھا گیا تب تو ہندوستان کی صورتحال بہت خراب ہوجائے گی۔ معروف صحافی ایس ایم آصف نے کہاہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مطالبہ ہے کہ وہ شاپنگ مال کھولنے کے فیصلے کو فی الفور واپس لیں۔