گوتم گمبھیرجلیبی کھانے پرہوئے ٹرول، دیکھیں ویڈیو،ٹرولرس کودیا جواب

نئی دہلی: سابق کرکٹر اورمشرقی دہلی سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیردہلی میں آلودگی پر ہونے والی 15 نومبر کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے تھے۔ میٹنگ میں نہ پہنچنے پر گوتم گمبھیر کی خوب تنقید ہوئی تھی ۔اتناہی نہیں، انکے گمشدگی کے پوسٹر لگائے گئے۔ ان پوسٹر کے نیچے لکھا گیا ہے کہ کیا آپ نے انہیں کہیں دیکھا ہے؟ آخری بار انہیں جلیبی کھا اندور میں دیکھا گیا تھا۔ پوری دہلی انہیں ڈھونڈ رہی ہے۔اب گوتم گمبھیر نے ٹرولنگ پر جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا، اگر میرا جلیبی کھانے سے دہلی کی آلودگی بڑھتی ہے تو میں ہمیشہ کے لئے جلیبی کھانا چھوڑ سکتا ہوں۔ دس منٹ میں مجھے ٹرول کے کرنا شروع کر دیا. اگر اتنی محنت دہلی کی آلودگی کو کم کرنے میں کی ہوتی تو ہم سانس لے پاتے۔

کچی کالونیوں میں رہنے والوں سے کیجریوال کا وعدہ،دیکھیں ویڈیو

Leave a Reply

Your email address will not be published.