دہلی سرکارپربھڑکے گوتم گمبھیر،پوچھے کئی سوال،پڑھئے ٹویٹ

gambhir-kejriwal

نئی دہلی:بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)رکن گوتم گمبھیرنے دہلی کی اروندکیجریوال پرزوردارحملہ بولاہے۔گوتم گمبھیرنے راشن اورپی پی ای کٹس کولیکردہلی سرکارکو گھیراہے۔سابق کرکیٹرگوتم گمبھیرنے ٹویٹ کرکے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ آخروہ لوگوں کی جان سے اورکتناکھیلیں گے۔

گوتم گمبھیرنے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ”لوگوں کی جان سے اورکتناکھیلیں گے؟ راشن دکانداروں نے دہلی سرکارکے دعوؤں کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔نہ پی پ ای کٹس، نہ ٹیسٹ اورنہ علاج، پچھلے ایک مہینے سے وہ نہتھے لڑائی لڑرہے ہیں۔کیاصرف مرنے کے بعد معاوضے کیلئے منتخب کیاہے سرکارکو؟شرمناک!!“۔غورطلب ہے کہ پچھلے دنوں بھی پی پی ای کٹ کولیکرگوتم گمبھیرکیجریوال پرحملہ آورہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.