بالی ووڈ اداکارہ گوہرخان کے والدظفراحمد خان کا جمعہ کوانتقال ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق وہ کافی دنوں سے بیمار تھے۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔بدھ کوگوہرخان نے انسٹگرام پروالد کی تصویریں شیئرکی تھیں اوران کے لئے دعا کی اپیل کی تھی۔ گوہرخان کی دوست پریتی سموس نے جمعہ کوانسٹگرام پر انتقال کی جانکاری دی۔
View this post on Instagram
پریتی سموس نے گوہرخان کے والد کا ایک ویڈیو شیئرکیاہے اورلکھاہے”میرے گوہرکے والد…جس آدمی سے میں نے پیارکیا… جوشان سے جئے… اورجنہیں فخرکے ساتھ ہمیشہ یاد کیا جائے گا“۔پریتی نے خاندان کو ہمت اورپیاردیا۔اس ویڈیو میں انہوں نے گوہرخان کوٹیگ بھی کیاہے۔