اسکول میں لیجاکرلڑکی کی اجتماعی عصمت دری، اہم ملزم گرفتار

gangerape

کوروناوائرس اورلاک ڈاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں۔لیکن کچھ ہوس پرست عناصر اپنی حرکتوں سے بازنہیں آرہے ہیں۔ہوس پرست عناصر لڑکی کواپناشکاربنارہے ہیں۔دراصل،اجتماعی عصمت دری کا ایک تازہ واقعہ رونما ہوا ہے۔ہریانہ کے جیندضلع میں تین لڑکوں کے ذریعہ مبینہ طورپر 14سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیاہے۔ملزموں میں ایک نابالغ بھی شامل ہے،جواسے بہلاپھسلاکر گاؤں کے ہی نزدیک ایک اسکول کے بھون میں لے گیاتھا۔
جیندتھانے کی ایک خاتون پولس افسر نے ہفتہ کوبتایاکہ یہ واقعہ جمعہ کی شام کا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملزم لڑکا متاثرہ لڑکی کا جانکارتھا اوروہ اسے بہلاپھسلاکر اس کے گھرسے اسکول بھون لے گیاتھا، جہاں اس کے دوساتھی پہلے سے ہی موجود تھے۔اسکول میں لے جاکر ملزموں نے پہلے تولڑکی کوکچھ دیریرغمال بناکررکھا اورپھرتینوں نے باری باری اس کی عصمت دری کی۔
خاتون پولس افسرنے بتایاکہ اجتماعی عصمت دری کے بعد ملزموں نے لڑکی کواس واقعہ کے بارے میں کسی کوبھی کچھ بتانے پرسنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی بھی دی تھی۔حالانکہ، لڑکی نے گھرپہنچ کرآپ بیتی اپنے اہل خانہ کوسنادی، جس کے بعدپولس کوجانکاری دی گئی۔ملزموں کے خلاف پاکسوایکٹ سے متعلق دفعات کے تحت اجتماعی عصمت دری کا معاملہ درج کیاگیاہے۔اہم ملزم کوگرفتارکرلیاگیاہے اورمعاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.