نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جمعرات سے چار دن کی تعطیل ہوگی اور لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی اگلی نشست اب پیر کی صبح 11 بجے ہوگی۔جمعرات کو مہاشیوراتری کی وجہ سے دونوں ایوانوں میں پہلے ہی چھٹی کا اعلان کردیا گیا تھا۔ ہفتہ اور اتوار کو، دونوں ایوانوں کی میٹنگیں عموماََنہیں ہوتی ہیں۔لوک سبھا میں پریذائیڈنگ اسپیکر راجیندر اگروال نے ایوان کو آگاہ کیا کہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ کیاگیاہے کہ ایوان کے اجلاس جمعہ کو نہیں ہوں گے۔منگل کو ایوان بالا میں راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہریونش نے یہ اعلان کیا۔ ایوان کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ کمیٹی نے 12 مارچ کو طے شدہ اجلاس منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے۔