آزادخاتون صحافی رضوانہ تبسم اپنے کمرے میں مردہ پائی گئیں

rizavana-tabassum
فوٹو فیس بک سے

اترپردیش کے وارانسی میں آزادخاتون صحافی رضوانہ تبسم نے پیرکوصبح اپنے گھرپر مردہ پائی گئیں۔یہ واقعہ وارانسی کے لوہتاتھانہ علاقہ کے ہرپالپور کا ہے۔بتاجارہاہے کہ رضوانہ تبسم نے متوفیہ نے خودکشی کی ہے۔پولس اسے خودکشی کامعاملہ مان رہی ہے۔متعددنیوزپورٹلس کے مطابق، پیرکوصبح کئی باردروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود اپنے کمرسے باہرنہیں آئی تواہل خانہ کوشک ہو ا اورانہوں نے پولس کوفون کیا۔رپورٹ کے مطابق، جب پولس نے آکردروازہ توڑا تولاش پھنکے سے لٹکی ملی۔
میڈیاپورٹس کے مطابق، رضوانہ تبسم کے کمرے میں ایک نوٹ لٹکاملاہے، جس پرشمیم نعمانی ذمہ دار لکھاہے۔اس نوٹ کی بنیادپررضوانہ تبسم کے والد نے لوہتاتھانہ میں شمیم نعمانی کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 306کے تحت معاملہ درج کروایاہے۔شمیم نعمانی سماج وادی پارٹی کے نیتا بتایاجارہاہے۔پولس معاملہ درج کرکے جانچ میں لگ گئی ہے۔

note
بتادیں کہ خاتون صحافی رضوانہ تبسم صحافت کی دنیامیں فری لانس کام کیاکرتی تھیں۔رضوانہ دی وائر سمیت مختلف ڈیجیٹل میڈیاپلیٹ فورم کیلئے باقاعدگی سے رپورٹ کیاکرتی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *