تہاڑ جیل میں بند آر جے ڈی کے سابق رکن پارلیمنٹ کورونا پازیٹیو

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا) تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا بھگتنے والے آر جے ڈی کے سابق ممبر پارلیمنٹ شہاب الدین کورونا انفیکشن کی زدمیں آگئے ہیں۔ سابق آر جے ڈی ممبر پارلیمنٹ تہاڑ کا 2نمبر جیل کے ہائی سیکورٹی سیل میں بند تھے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق شہاب الدین کی طبیعت خراب ہونے کے بعد جیل کے احاطے میں زیر علاج چل رہاتھا، لیکن منگل کی رات ان کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی۔ جس کے بعد سابق ممبر پارلیمنٹ کو دہلی کے دینہال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تہاڑ انتظامیہ کے مطابق اس وقت صورتحال قابو میں ہے۔کورونا کا خطرناک وائرس اب جیل کے قیدیوں کو اپنی گرفت میں لے رہا ہے، اس کے علاوہ وہاں موجود جیل عملہ بھی متاثر ہورہے ہیں۔ 14 اپریل کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے تین جیل کیمپس میں کورونا وائرس سے متاثر 60 سے زیادہ قیدی متاثر ہوئے ہیں۔ گذشتہ ہفتے بدھ کی رپورٹ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 190 قیدی متاثر ہوئے ہیں۔ تازہ ترین صورتحال میں یہ تعداد دوگنا سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ آج 21 اپریل، 2021 کو کورونا کے نئے کیسز کے تمام ریکارڈ گذشتہ ایک دن میں توٹ گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک دن میں پہلی بار ہندوستان میں 3 لاکھ کیسز درج ہوئے ہیں، جب کہ ملک میں ایک دن میں ہونے والی اموات کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ایک دن میں کل 2,023افراد کی موت ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.