مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سینئر بی جے پی لیڈر کیلاش جوشی نہیں رہے

kailash-joshi

نئی دہلی:مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش جوشی کا طویل علالت کے بعد بھوپال کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں اتوار کو انتقال ہو گیا۔ وہ 90 سال کے تھے۔یہ جانکاری مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اور ان کے بیٹے دیپک جوشی نے دی۔انہوں نے کہا، ‘میرے والد صاحب کا بنسل اسپتال میں آج صبح انتقال ہو گیا۔ کیلاش جوشی کا جنم 14 جولائی 1929 کو ہوا تھا۔ وہ 1977-1978 میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی رہے۔

انہوں نے مدھیہ پردیش میں جن سنگھ اور بی جے پی کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے خاندان میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں. ان کی بیوی کا انتقال چند ماہ قبل ہی ہوا ہے۔کیلاش جوشی مدھیہ پردیش اسمبلی میں آٹھ بار ممبر اسمبلی رہے۔وہ راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے رکن بھی رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *