ملک میں مسلسل تیسرے دن ڈیڑھ لاکھ سے زائد نئے کیسز، 879 اموات

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)ہندوستان میں مسلسل ساتویں دن منگل کو کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زیادہ نئے کیسز درج کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 161736 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ یہ مسلسل تیسرا دن ہے جب ملک میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کیسز درج ہوئے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 879 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ کورونا کے نئے کیسز درج ہونے کے بعد ملک میں اب تک کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13689453 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 97168 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک ملک میں 12253697 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال 1264698 مریض زیر علاج ہیں۔ کورونا سے ملک میں کل 171058 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ اب تک کل 108533085 کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے بتایا کہ پیر کو 1400122 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 259207108 نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.