لمبے انتظارکے بعد اب پرینکا چوپڑا اور ان کے بوائے فرنڈ نک جوناس اپنے رشتہ کو سامنے لانے کے لئے تیار ہیں۔ خبر ہے کہ نک جوناس اپنے والدین کے ساتھ ہندوستان پہنچے ہیں اور اس موقعہ پر وہ پرینکا کے ساتھ ہندوستانی روایتی طریقوں سے منگنی کریںگے۔ اس موقع پر شام کو پارٹی بھی رکھی گئی ہے۔ اس پارٹی میں پرینکا کے قریبی دوست اور خاص مہمانوں کو بلایا گیا ہے۔
پرینکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جوناس کا رشتہ مسلسل خبروں میں بنا ہوا ہے۔ خبر تھی کہ پرینکا نے اپنی سالگرہ پر نک جوناس سے منگنی کر لی ہے اور اسی کے سبب انہوں نے سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ تک چھوڑ دی۔ خبر ہے کہ نک جوناس اپنے والدین کے ساتھ پرینکا چوپڑا سے ملنے ہندوستان پہنچے ہیں۔