دہلی: جوتا فیکٹری میں لگی شدید آگ

fire

نئی دہلی :راجدھانی دہلی کے کیشوپورم علاقے میں پیر کی صبح ایک جوتے-چپل بنانے کی فیکٹری میں شدید آگ لگنے سے افرا تفری مچ گئی۔ فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی آگ کے انجن کی 23 گاڑیوں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کے کام میں مصروف ہیں۔حادثہ میں ابھی تک کسی جانی نقصان کو لے کر کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔بتادیں کہ آج یہ صبح ساڑھے آٹھ بجے کے آس پاس لگی۔

دہلی فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ ابھی تک اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے اور آگ لگنے کی وجوہات کا بھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔دہلی فائر بریگیڈ کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے بتایا کہ صبح آٹھ بج کر 34 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی جس کے بعد آگ کے انجن کی 23 گاڑیوں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھیجا گیا۔فائربریگیڈکے جوان آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *