سورت میں ایک کیمیکل فیکٹری میں لگی شدید آگ

surat

کورونابحران اورلاک ڈاؤن کے بیچ گجرات کے سورت میں بڑاحادثہ ہوگیاہے۔دراصل،گجرات کے سورت میں ایک فیکٹری میں شدیدآلگ گئی ہے۔نیوزایجنسی اے این آئی کے ٹویٹ کے مطابق،گجرات کے سورت میں سچن جی آئی ڈی سی علاقے میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی۔فیکٹری میں آگ لنے کی اطلاع ملنے کے بعد آنا فانا میں آگ کے انجن کی 12 گاڑیوں پہنچ گئی ہے۔حالانکہ واقعہ کو لے کر ابھی تک زیادہ سے زیادہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ فی الحال آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے کے اعلی افسران بھی موقع پر پہنچے ہوئے ہیں۔


گجرات کے سورت میں کیمیکل فیکٹری میں آگ کیسے لگی ابھی اس کا پتہ نہیں چلاہے۔ موقع پرفائربرگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں اورآگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *