نئی دہلی:دہلی کے راجندرنگرسے رکن اسمبلی راگھوچڈھاکو یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی پرقابل اعتراض ٹویٹ کرنا مہنگاپڑگیاہے۔دراصل،عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی راگھوچڈھا کے خلاف مبینہ طورپر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں ایف آئی آردرج کی گئی۔راگھوچڈھا پراترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف متنازعہ تبصرہ کرنے کے معاملے میں ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔یہ شکایت وکیل پرشانت پٹیل نے نوئیڈا میں درج کرائی ہے۔
Noida: FIR registered against Aam Aadmi Party MLA Raghav Chadha for allegedly making objectionable comments against Uttar Pradesh Chief Minister Yogi Adityanath. The complaint was filed by advocate Prashant Patel. (file pics) pic.twitter.com/mY78GhPTTS
— ANI UP (@ANINewsUP) March 29, 2020
راگھوچڈھا دہلی کے راجندرنگرسے رکن اسمبلی ہیں۔ان کے خلاف نوئیڈا میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔بتادیں کہ راگھوچڈھا یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی پرالزام لگایاتھاکہ وہ دہلی سے پلاین(کوچ)کررہے لوگوں کو پٹوارہے ہیں۔راگھونے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی پریہ الزام لگایاتھا۔