پانچ فریقوں نے بابری مقدمہ میں نظرثانی کی اپیل داخل کی

babri-masjid

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم لا پرسنل بورڈ کی بابری مسجد کمیٹی کے کو-کنوینر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے پریس کو بتایا کہ بورڈ کی کو شش سے آج بابری مسجد کیس کے 5 فریقو ن نے سپریم کورٹ میں نظرثانی (Review Petition) کی درخواست داخل کردی۔ یہ درخواستیں اس کیس کے فریق مصباح الدین اور مولانا محفوظ الرحمٰن کی طرف سے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ جناب شکیل احمد سید نے، محمد عمر کی طرف سے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ارشاد احمد نے اور مفتی حسب اللہ کی طرف سے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ایم آر شمشاد اور ایڈوکیٹ آن ریکارڈ فضیل احمد ایوبی نیداخل کیں۔ ان ریویو پٹیشنز کو سینئر ایڈوکیٹ ڈاکٹر راجیو دھون اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے سیکریٹری و سینئر ایڈوکیٹ جناب ظفریاب جیلانی نے فائنل کیا اور ایڈوکیٹ آن ریکارڈز نے اسے سپریم کورٹ میں داخل کیا۔

babri-masjid petition

بورڈ کے جنرل سیکریٹری حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب نے نظرثانی کی ان درخواستوں کے وقت مقررہ کے اندر داخل ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا اوراطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے محترم ڈاکٹر راجیو ن دھون و دیگر سینئر وکلاء اور ایڈوکیٹ آن ریکارڈز کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں بڑی محنت و جانفشانی سے نظر ثانی کی ان درخواستوں کو تیار کیا۔ مولانا نے توقع ظاہر کی کہ عدالت عظمی ان درخواستوں کو قبول کرکے ان میں موجود اہم نکات پر از سرِنو بحث کا آغاز کرے گی۔ نظرثانی کے گراونڈز اور سناپسس منسلک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *