کانگریس پارٹی پر فاروق عبداللہ کا بڑا بیان

Farooq-Abdullah

جموں (آئی این ایس انڈیا) نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے کانگریس پارٹی کولے کر ایک بڑا بیان دیا ہے۔ پارٹی کے اندر لیڈران کی ناراضگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ عوام ایک مضبوط کانگریس دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اس وقت متحد ہونا پڑے گا تبھی ملک کو تقسیم کرنے والی قوتوں کے خلاف جنگ لڑی جاسکتی ہے۔ لوگ کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ فاروق عبد اللہ کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کانگریس کے 23 سینئر باغی لیڈران نے جموں وکشمیر میں اعلی پارٹی قیادت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ کہنا افسوسناک ہے کہ کانگریس کمزور ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.