شاعر وکانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی کو1کروڑروپے کا نوٹس

Imran-Pratapgarhi

نئی دہلی:سی اے اے، این آرسی اوراین پی آرکے خلاف ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔اترپردیش کے مرادآبادمیں بھی سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔اس احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونے کولیکر معروف شاعر اورکانگریس لیڈرعمران پرتاپ گڑھی کے خلاف ضلع انتظامیہ نے نوٹس جاری کیاہے۔عمران پرتاپ گڑھی پرمرادآباد میں لگے دفعہ 144کی خلاف ورزی کاالزام ہے۔مرادآباد ضلع انتظامیہ نے عمران پرتاب گڑھی کوایک کروڑروپے کا نوٹس بھیجاہے۔اس نوٹس میں ایک کروڑ چارلاکھ آٹھ ہزارروپے کے جرمانے کی بات کہی گئی ہے۔ضلع انتظامیہ نے مرادآباد عیدگاہ میں جاری احتجاج پر13لاکھ 42ہزار روپے فی دن کے حساب سے جرمانے کا نوٹس بھیجاہے۔

notice to imran
بتادیں کہ اترپردیش کے مرادآباد میں 29جنوری سے سی اے اے، این پی آراوراین آرسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔اترپردیش کے مرادآباد میں سی اے اے اوراین آرسی کے خلاف ہوئے مظاہرے میں عمران پرتاب گڑھی شامل ہوئے تھے۔نوٹس میں سماجی ہم آہنگی کوخطرہ بتایاگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.