نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) فلم انڈسٹری کو ایک بار پھر کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ مشہور فلمساز باسو چٹرجی کا انتقال جمعرات کو 93 سال کی عمر میں ہوگیا۔ فلمساز اور فلم اور ٹیلی ویژن کے ہدایت کاراشوک پنڈت نے باسو ڈا کے موت کی تصدیق کی۔فلم انڈسٹری میں باسو چٹرجی کو لوگ پیار سے باسو دا کہہ کر بلاتے تھے۔ باسو چٹرجی کے موت کی اطلاع فلم کے پروڈیوسر اشوک پنڈت نے دی۔ ان کے انتقال کے ساتھ ہی فلم انڈسٹری میں ایک بار پھر غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ باسو چٹرجی کی پیدائش اجمیر میں ہوئی تھی۔ فلموں میں باسو چٹرجی کے تعاون کے لئے 7 مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ اور 1992 کے درگا کے لئے قومی فلم ایوارڈبھی ملا تھا۔ 2007 میں انہیں آئیفا کے ذریعہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ باسو ڈا 1969 سے 2011 تک فلموں کی ہدایت کاری میں سرگرم رہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے دو بڑے اداکار رشی کپور اور عرفان خان کا حال ہی میں انتقال ہوگیا۔