کملیش تیواری کے اہل خانہ کی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات

kamlesh-tiwari-family

ہندوسماج پارٹی کے لیڈر کملیش تیواری کی ماں، بیوی اوربیٹے نے اتوارکو اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ یوگی کے ساتھ ملاقات میں کملیش تیواری کی بیوی کرن تیواری نے اپنے شوہر کے قاتلوں کیلئے موت کی سزاکی مانگ کی ہے۔


بتادیں کہ کملیش تیواری کی 18 اکتوبربروزجمعہ کو دن دہاڑے ہوئے قتل کے بعد اتوار20اکتوبرکومتاثرہ کنبے نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ کملیش تیواری کے کنبے نے 11 نکاتی مطالبے پرمشتمل ایک لیٹروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کوسونپا ہے۔


نیوزایجنسی اے این آئی کے مطابق وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد کرن تیواری نے کہاکہ سی ایم یوگی نے انہیں بھروسہ دلایاہے کہ اس کے انصاف کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ”ہم نے قاتلوں کیلئے پھانسی کی سزا کی مانگ کی ہے، انہوں نے بھروسہ دیا کہ انہیں سزادی جائے گی۔“اتوارکوکملیش تیواری کے خاندان کے چارممبران سی ایم یوگی سے ملنے کے لئے سیتارپور سے لکھنؤ آئے تھے۔

صحافی عارف اقبال ”سر سید ایوارڈ“ سے سرفراز، دانشوران کی مبارکباد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *