نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)پیرکو تیل کمپنیوں نے خوردہ ایندھن کے نئی قیمت جاری کردیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 13 ویں روز بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج بھی تیل کی قیمتوں کو برقرار رکھا ہے۔ اس سے قبل مارچ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تین دن (24، 25 اور 30 مارچ) کو کمی کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ رواں سال کے ابتدائی مہینوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قیمتوں میں کوئی ترمیم اس لیے نہیں کی جارہی ہے کیونکہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں۔پیر کے روز قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 90.56 روئے فی لیٹر ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت صرف 80.87 روپئے فی لیٹر ہے۔ یہی قیمت گزشتہ13 دن سے برقرار ہے۔ ممبئی میں پٹرول 96.98 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 87.96 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 90.77 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 83.75 روپئے ہے۔ چنئی میں یہ قیمت بالترتیب 92.58 اور 85.88 روپئے ہے۔ ممبئی میں تیل کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔ دہلی سے متصل نوئیڈا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 88.91 اور 81.33 روپئے ہے۔