نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) ملک میں مسلسل14 دن سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 13 اپریل 2021 منگل کو خوردہ ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں میں تیل کی بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا ہے، لیکن اس سے گھریلو قیمتوں پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے، جس کی اہم وجہ کئی ریاستوں میں جاری اسمبلی انتخابات بتائی جارہی ہے۔ آخری تبدیلی کے بعد سے دہلی میں پٹرول کی قیمت 90.56 روپئے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ڈیزل 81.10 روپئے فی لیٹر سے گھٹ کر 80.87 روپئے فی لیٹر رہ گیا ہے۔جبکہ دیگر شہروں کی بات کریں تو ممبئی میں پیٹرول 96.98 روپئے اور ڈیزل 87.96 روپئے میں فروخت ہورہا ہے۔ سب سے مہنگا پٹرول ممبئی ہی میں فروخت ہورہا ہے۔ چنئی کے بارے میں بات کریں تو پیٹرول 92.58 روپئے فی لیٹر اور 85.88 روپئے فی لیٹر ڈیزل فروخت ہورہا ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 90.77 روپئے اور ڈیزل 83.75 روپئے فی لیٹر ہے۔خام تیل اور غیر ملکی زرمبادلہ کی قیمتوں کے مطابق ملک میں روزانہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ترمیم کی جاتی ہے۔ یہ نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے ملک کے ہر پٹرول پمپ پر نافذ ہوتی ہیں۔