کورونا نے ای ڈی کے دفتر میں دی دستک، ہیڈ کوارٹر سیل

ed

نئی دہلی،06/ جون (آئی این ایس انڈیا) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے 5 ملازمین کوروناسے متاثر ہونے کے بعد تفتیشی ایجنسی کے صدر دفتر کو پیر تک 48 گھنٹوں کے لئے سیل کردیا گیا ہے۔ افسران نے بتایا کہ متاثرہ ملازمین میں اسپیشل ڈائریکٹر کے عہدے کا ایک افسر بھی شامل ہے۔ حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ پانچ میں سے دو کنٹریکٹ کارکن ہیں۔ کورونا کے خان مارکیٹ میں لوک نائک بھون کی دوسری منزل سے آنے والے معاملات کے پیش نظر ایجنسی نے اپنے ہیڈ کوارٹر میں جانچ کرائی جس سے ان ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔ افسر نے بتایا کہ ای ڈی کے تمام ملازمین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں اس بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہورہی تھی۔ حکام کے مطابق جن ملازمین میں میں انفیکشن کی تصدیق کی ہے ان میں اسپیشل ڈائریکٹر رینک کا ایک افسر اور ایک تفتیشی افسر شامل ہے۔ سب کو علاج کے لیے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ ملازمین کے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔افسران نے بتایا کہ ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کو 48 گھنٹوں کے لئے سیل کردیا گیا ہے اور وہ پیر سے کام کرنا شروع کردیں گے۔انہوں نے بتایا کہ جانچ میں انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد یہ ملازمین دفتر نہیں آرہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.