جھارکھندمیں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

Sunil-Arora

نئی دہلی:ہریانہ اورمہاراشٹرمیں اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے بعد اب جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کا بگل بج گیاہے۔چیف الیکشن کمیشن سنیل اروڑا نے انتخابات کے پروگراموں کا اعلان کردیاہے۔جھارکھنڈ میں پانچ مرحلے میں الیکشن ہوں گے۔جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے کا الیکشن30نومبرکوووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کیلئے 7دسمبر، تیسرے مرحلہ کیلئے12دسمبر،چوتھے مرحلہ 16دسمبراورپانچویں مرحلے کیلئے 20دسمبر کوووٹ ڈالے جائیں گے اورنتیجے 23دسمبرکوآئیں گے۔الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں انتخابی ضابطہ نافذ ہوگیاہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق،ریاستی اسمبلی کی 81 سیٹوں میں سے 13 کے لیے پہلے مرحلے کی پولنگ 30 نومبر کو ہوگی دوسرے مرحلے میں 20 سیٹوں کے لیے پولنگ 7 دسمبر، تیسرے مرحلے میں 17 سیٹوں کے لیے 12 دسمبر، چوتھے مرحلے میں 15 سیٹوں کے لیے 16 دسمبر اور پانچویں اور آخری مرحلے میں 16 سیٹوں کے لیے 20 دسمبر کوووٹ ڈالے جائیں گے۔ووٹوں کی گنتی 23 دسمبر کو ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *