ریاست کے ڈی جی پی کو ہٹایا گیا، انتخابی امور سے دور رکھنے کی ہدایت
کولکاتہ (آئی این ایس انڈیا) الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کے ڈی جی پی وریندر کمار کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ان کی جگہ پی نرنجین کو ریاست کا نیا ڈی جی پی مقرر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری کو بھی ہدایت کی ہے کہ وریندر کو انتخابات سے متعلق کوئی ذمہ داری نہ سونپی جائے۔ ایک اور فیصلے میں کمیشن نے سی بی ڈی ٹی کو تامل ناڈو میں تعینات آئی آر ایس آفیسر کے جی ارون راج کا تبادلہ کرکے سی بی ڈی ٹی ہیڈ کوارٹر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔وہیں بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نندی گرام پہنچ کر عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔ انہوں نے یہاں بی جے پی کو متنبہ کیا کہ بی جے پی ہندو کارڈ نہ کھیلے، میں بھی ہندو ہوں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہاں فرقہ وارانہ تقسیم کی کوشش کی جائے گی، لیکن آپ کو ایسے لوگوں کی باتوں کو نظر انداز کرنا ہوگا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میرے گھر میں کالی پوجا ہو رہی تھی جب نندی گرام میں احتجاج جاری تھا۔ ممتا نے کہا کہ بی جے پی پرانے سی پی ایم کے ساتھ واپس آگئی ہے۔ ہمیں یکم اپریل کو ان کا’اپریل فول‘ بنانا ہے۔