نئی دہلی:ملک میں کوروناوائرس کاقہرجاری ہے۔کوروناوائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤ ن ہے لیکن اس کے باوجودکوروناوائرس کے معاملے بڑھتے جارہے ہیں اورموت بھی ہورہی ہے۔موت کی ایک تازہ معاملہ اترپردیش سے آیاہے۔اترپردیش کے وارانسی (بنارس) میں کوروناوئرس سے متاثر ایک بزرگ کی موت ہوگئی ہے۔اترپردیش کے پروانچل میں یہ پہلامعاملہ ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، متوفی گذشتہ کچھ دنوں سے بی ایچ یومیں داخل تھا۔ اتوارکی صبح ان کی موت ہوگئی۔میڈیکل جانچ میں یہ شخص کوروناپازیٹیوملاہے۔یہ گنگناپورعلاقہ کا رہنے والا تھا۔ضلع افسر کوشل راج شرماکے مطابق، بزرگ 15مارچ کوکولکاتہ سے وارانسی اپنے گھرآئے تھے۔اس کے بعد سردی،زکام اورگلے میں خراش کی شکایت کے بعد اسے بی ایچ یو میں داخل کرایاگیا۔حالت بگڑنے پراسے آئی سی یو میں داخل کرایاگیا۔علاج کے دوران 3اپرین کودم توڑدیا۔