ہندوستان میں ماہ شوال المکرم 1441ھ کا چاندنظرنہیں آیاہے۔ملک بھرمیں کہیں سے کوئی چانددیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔اب ملک بھر میں پیر یعنی 25مئی کو عید منائی جائے گی۔ دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام احمد بخاری اور فتح پوری مسجد کے شاہی امام مفتی مکرم نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں سے چانددیکھنے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔لہذا عید الفطر پیر کو ہوگی۔کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے چلتے شاہی امام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ انتہائی سادگی کے ساتھ گھروں میں رہ کر عید منائیں۔نماز بھی گھر میں ہی ادا کریں۔لاک ڈاؤن میں مساجد میں عام لوگوں کے جانے پر پابندی ہے، احتیاط برتیں۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے اعلان کیاکہ آج مورخہ29/ رمضان المبارک 1441ھ مطابق23/ اپریل 2020ء، سنیچر کو ملک کے اکثر صوبوں اور تنظیموں رابطے کے بعد ابھی تک شوال کے چاند کی رؤیت کی مصدقہ و مستند خبر موصول نہ ہونے کے پیش نظر مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کل مورخہ 24/مئی 2020ء اتوار کو رمضان المبارک 1441ھ کی تیسویں تاریخ ہوگی اور مورخہ 25/مئی 2020ء کوشوال کی پہلی تاریخ ہوگی اورعید الفطر ادا کی جائے گی۔ ان شاء اللہ