ماہ شوال المکرم 1441ھ کا چاندآج نظرآگیاہے۔ پورے ہندوستان میں اب پیر عید لفطر کا تہوار منایا جائے گا۔بتادیں کہ عیدماہ شوال کی پہلی تاریخ کومنائی جاتی ہے۔شوال کے چاندکوہی چاندکاچاندکہاجاتاہے۔کورونابحران ا ورلاک ڈاؤن کے بیچ ملک بھرمیں 25مئی کوعیدمنائی جائے گی۔کوروناوائرس ا ورلاک ڈاؤن کی وجہ سے عیدگاہوں اورمساجدمیں عید کی نماز ادانہیں کی جائے گی ۔بلکہ لوک اپنے اپنے گھرمیں سماجی دوری کے ساتھ نمازعیداداکریں گے۔کوروناوائرس بحران اورحکومت کی گائڈلائن پرعمل کرتے ہوئے لوگوں سے عیدکی نمازگھروں میں پڑھنے کی اپیل کی گئی ہے۔علماء کرام نے بھی مسلمانوں سے اپنے گھروں میں سادگی کے ساتھ عیدمنانے کی اپیل کی۔
بتادیں کہ عید الفطر مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے، جو رمضان کے مہینے کے مکمل ہونے پر منایا جاتا ہے۔عید الفطر کا تہوار رمضان کے 29 یا 30 روزے رکھنے کے بعد چاند دیکھ کر منایا جاتا ہے۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں 30 روزے پورے ہونے کے بعد چاند دیکھ کر 24 مئی کو عید منائی گئی۔ جبکہ ہندوستان میں 24 مئی کو عید کا چاند دیکھاگیا جس کے بعد 25 مئی کو عید کا تہوار منایا جائے گا۔بہر کیف اس بار لاک ڈاؤن کے سائے میں عیدمنائی جائے گی۔