نئی دہلی: نظام الدین مرکز وتبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد کاندھلوی کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔دراصل،انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے مولانا سعد کاندھلوی پرمنی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق، ای ڈی نے دہلی پولس کی ایف آئی آرکی بنیادپرمعاملہ درج کیاہے۔مولانا سعد پربڑے پیمانے پرملک وبیرون ملک سے فنڈنگ لانے اورحوالہ کے ذریعہ رقم جمع کرنے کا الزام ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)مولانا سعدکاندھلوی اوردیگرلوگوں کے منی لانڈرنگ ایکٹ پی ایم ایل اے کے تحت معاملہ درج کیاہے۔