دہلی -این سی آرمیں زلزلہ کے جھٹکے

earthquake-in-alaska

کوروناوائرس کے قہر کے بیچ دہلی -این سی آرمیں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔اتوارشام کودہلی اوراین سی آرمیں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے جھٹکے کے بعد لوگ اپنے گھروں سے باہرنکل آئے۔اس کے بعد لوگوں میں دہشت کاماحول ہوگیا۔دہلی کے ساتھ غازی آباد، نوئیڈا، گریٹرنوئیڈا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے جھٹکے تقریباً پانچ سیکنڈ تک محسوس کئے گئے ہیں۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5  ریکارڈ کی گئی ہے۔راحت کی بات یہ ہے کہ کہیں سے کوئی جان ومال کے نقصان کی خبرنہیں ہے۔

 

لاک ڈاؤن:پٹیالہ میں نہنگوں کا پولس اہلکاروں پر تلوار سےحملہ،اے آئی ایس کا ہاتھ کاٹ ڈالا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *