دہلی-این سی آرمیں ایک بار پھرزلزلے کے جھٹکے

zalzala

نئی دہلی:کورونابحران کے بیچ دہلی -این سی آرمیں ایک بارپھرزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا سینٹردہلی سے ملحق نوئیڈا میں تھا۔قومی راجدھانی دہلی سے متصل نوئیڈا میں زلزلے کے جھٹکے رات 10بجکر 42منٹ پرمحسوس کئے گئے۔

بتادیں کہ گذشتہ کئی مہینے سے دہلی -این سی آرمیں کچھ دنوں کے وقفہ میں زلزلے جھٹکے محسوس کئے جارہے ہیں۔کوروناوائرس اوراب کچھ دنوں کے وقفہ میں زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف کا ماحول بناہواہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *