دہلی-این سی آرسمیت شمال ہندوستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

Earthquake

نئی دہلی:قومی راجدھانی دہلی،اترپردیش سمیت شمالی ہندوستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ایکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز نیپال کے پاس بتایا جا رہا ہے۔زلزلے کے جھٹکے شام 7 بجکر 1 منٹ پر محسوس کئے گئے۔حالانکہ ابھی کسی قسم کی جانی نقصان کی خبرنہیں ہے۔بتادیں کہ پیرکوگجرات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

 

منگل کی شام سات بجکرکچھ منٹ پردہلی -این سی آر،یوپی اوراتراکھنڈسمیت شمال ہندوستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔مذکورہ علاقوں اورشہروں میں جیسے ہی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے،وہ اپنے دفتروں اورگھروں سے باہرآگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *