دہلی -این سی آرمیں زلزلے کے جھٹکے

earthquake

نئی دہلی:راجدھانی دہلی اور این سی آر کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔راجدھانی دہلی اوراس کے آس پاس کے علاقوں میں جمعہ کی شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز ہریانہ کے روہتک کو بتایا گیا ہے۔زلزلے کے جھٹکے آج رات 9 بجکر8 منٹ پرمحسوس کئے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے این سی آر کے علاقے نوئیڈا ، غازی آباد ، گروگرام میں محسوس کیے گئے۔ اس کا اثر ہریانہ اور پنجاب میں بھی دیکھنے کو ملا۔بہرکیف راحت کی بات یہ ہے کہ کہیں سے کوئی جان ومال کے نقصان کی خبرنہیں آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *