ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی سالگرہ پرسرکاری دفاترمیں تعطیل رہے گی

bhim-rao

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)انتخابی ماحول میں بی جے پی حکومت نے آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش پر مرکزی دفاتر میں چھٹی کااعلان کیاہے۔ مرکزی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 14 اپریل کو بابا صاحب امبیڈکر کی سالگرہ کے موقع پر تمام مرکزی دفاتر میں تعطیل ہوگی۔یہ فیصلہ اہلکاروں، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت نے ایک سرکاری حکم میں دیاہے۔ اس کے علاوہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 14 اپریل کو مرکزی حکومت کے دفاتر کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں صنعتی ادارے بند کیے جائیں گے۔کچھ ریاستوں میں ابھی الیکشن چل رہے ہیں۔دلتوں پربی جے پی کی نظرہے جویوپی الیکشن میں بھی بی جے پی کے لیے مفیدبن سکتے ہیں جہاں کسان چیلنج بنے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.