میٹروسروس شروع کرنے کی تیاری،پلیٹ فارم پرچپکائے جارہے ہیں سوشل ڈسٹینسنگ والے اسٹیکر

metro
تصویر@اے این آئی ٹویٹر

نئی دہلی:کورونابحران اورلاک ڈاؤن کے بیچ دہلی میٹرو سروسزشروع کرنے تیاری چل رہی ہے۔دراصل،میٹرو کے پلیٹ فارم سے لے کر ٹکٹ کاؤنٹر اور سکوریٹی انکوائری والے جگہ پرسوشل ڈسٹینسنگ والے اسٹیکر چپكائے جا رہے ہیں۔اسلئے قیاس لگائے جارہے ہیں کہ دہلی میٹرو کی سروس بھی شروع کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔حالانکہ اس کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔ لیکن ڈی ایم آر سی کی طرف سے تیاری کی جا رہی ہے۔


نیوزایجنسی اے این آئی نے اپنے ٹویٹرہینڈل سے میٹرواسٹیشنوں پراسٹیکرچپکائے جانے کی تصویرشیئرکی ہے۔ٹویٹ کے مطابق،دہلی میٹروریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے نظام میں جٹ گئی ہے۔ میٹرو کے پلیٹ فارم سے لے کر ٹکٹ کاؤنٹر اور سیکوریٹی انکوائری والے جگہ پر اسٹیکر چپكاے جا رہے ہیں۔ اسٹیکر چپكاتے وقت ‘دو گز’ کا خیال رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *