نئی دہلی: مہاراشٹرحکومت کی تشکیل کولیکر جاری سیاسی رسہ کشی کے درمیان ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے دوبارہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا ہے۔ وہیں، این سی پی لیڈر اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا ہے۔صبح قریب آٹھ بجے راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے دونوں رہنماؤں کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔آپ کو بتا دیں کہ آج صبح تک مہاراشٹر میں کانگریس، شیوسینا اور این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی بات کہی جا رہی تھی۔تینوں جماعتوں کے لیڈران ادھو ٹھاکرے کو سی ایم بنانے پر اتفاق بھی ہو گئے تھے اور بحث تھی کہ آج رسمی طور پر وہ گورنر سے مل کر دعوی پیش کرتے، لیکن اسی درمیان بڑا الٹ پھیر ہو گیا۔
#WATCH Mumbai: Devendra Fadnavis takes oath as Maharashtra Chief Minister again, oath administered by Governor Bhagat Singh Koshyari at Raj Bhawan. pic.twitter.com/kjWAlyMTci
— ANI (@ANI) November 23, 2019
وزیر اعلی کا حلف لینے کے بعد مسٹر فڑنویس نے کہا کہ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات سے قبل ہمارا اتحاد شیوسینا کے ساتھ ہوا تھا لیکن انتخابات کے بعد شیوسینا ہم سے اتحاد توڑ کر کانگریس اور این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی کوشش کر رہی تھی۔ ان کا آپس میں تال میل نہ ہونے کے سبب آج ہم نے این سی پی کے ساتھ مل کر مہاراشٹر کو ایک مستحکم حکومت دینے کی کوشش کی ہے۔
اجیت پوار نے حلف لینے کے بعد کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے کانگریس اور شیو سینا کے ساتھ ہماری بات چیت چل رہی تھی لیکن کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کے سبب اور مہاراشٹر میں صدر راج ختمکرنے کے لیے ہم نے بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعلیٰ فڑنویس نے مزید کہاکہ ریاست میں ایک مستحکم سرکارکی ضرورت ہے، کسی کھچڑی سرکارکی نہیں ہے۔اسلئے بی جے پی اوراین سی پی ساتھ آئے ہیں۔ہم ریاست کوایک مستحکم سرکاردیں گے۔ضرورت پڑی تو اسمبلی میں اکثریت ثابت کریں گے۔