نئی دہلی:مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے مہاراشٹرکے سی ایم عہدہ سے استعفیٰ دے دیاہے۔دیویندفڑنویس نے جمعہ کوراج بھون میں گورنربھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات اوراپنا استعفیٰ سونپا۔جسے گورنرنے قبول کرلیاہے۔گورنربھگت سنگھ کوشیاری کواپنا استعفیٰ سونپنے کے بعد دیوندرفڑنویس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے گورنرکواستعفیٰ سونپ دیا اورمیرااستعفیٰ قبول کرلیاگیاہے۔