مہاراشٹر:فلورٹیسٹ سے قبل ہی دیویندرفڑنویس وزیراعلیٰ کے عہدہ سے مستعفی

devendra-fadanvis

نئی دہلی:۔ مہاراشٹر میںفلورٹیسٹ سے قبل ہی بی جے پی کی حکومت گرگئی ہے ۔مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے حلف لینے کے محض تین دن بعد ہی عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔سپریم کورٹ نے آج ہی بدھ کو فلور ٹیسٹ کا حکم دیا تھا۔ لیکن انہوں نے اس کا انتظار کئے بغیر ہی استعفی دے دیا ہے۔مہاراشٹرمیں حکومت تشکیل کو لے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔اجیت پوارکے استعفیٰ کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے منگل کو عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا۔ فڑنویس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کو استعفی سونپنے جا رہا ہوں۔دیویندرفڑنویس نےکہا کہ ہمارے پاس اکثریت نہیں ہے، اس لئےہم استعفیٰ دے رہے ہیں۔دیویندر فڑنویس نے ہفتہ کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی اور اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیاتھا۔

بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس مہاراشٹر میں تین دنوں تک وزیر اعلی رہے۔ وہیں، پردیش میں این سی پی لیڈر اجیت پوار بھی تین دن تک ناںب وزیر اعلی رہے۔دیویندر فڑنویس نے میڈیا کے سامنے استعفی کا اعلان کرنے کے بعد راج بھون جاکر گورنر کو اپنا استعفی سونپ دیا۔ فڑنویس سے پہلے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار نے بھی استعفی دے دیا تھا۔ اس طرح سےبی جے پی نے میدان چھوڑدیا ہےاوراب شیوسینا، این سی پی اورکانگریس کی حکومت سازی کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔

 

پڑھیں: اجیت پوار نے مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ عہدہ سے دیا استعفیٰ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *